Ads by Google

What happened with Human Body after death?

 موت ایک اٹل حقیقت ہے،ہر انسان کو ایک نہ ایک روز موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔جہاں انسان نے خلاء کی وسعتوں اور سمندروں کو تو مسخرکیاوہاں سائنسدان آج تک موت کی حقیقت کو نہیں پہنچسکے۔ ہمارے ذہنوں میں اکثرایک سوال اٹھتا ہے کہ جب انسان کا انتقال ہو جاتا ہے تو اس کے جسم میں کیا کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ۔ تو آئِیے آج ہم آپ کو ایک ماہر فرانزک پتھالوجسٹ  ڈاکٹر جوڈی میلینیک جو سان فرانسسکو کے ایک ہسپتال میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں  اور اب تک 2500لاشوں کے پوسٹ مارٹم کر چکے ہیں ان کے اس حقیقت سے پردہ اٹھانے والے حقائق پیش کرتے ہیں۔
ڈاکٹر جوڈی بتاتے ہیں کہ جب انسان انتقال کر جاتا ہے تو اس کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں میں سب سے پہلے اس کا دل دھڑکنا بند کر دیتا ہے اور جسم میں خون کا بہاؤ رک جاتا ہے جس کی وجہ سے  سارا خون جسم کے نچلے حصے(جو حصہ زمین کی طرف ہو) میں جمع ہو جاتا ہےیہی وجہ ہے کہ مرنے والے شخص کا چہرہ اور اوپر کا حصہ زردہو جاتا ہےکیونکہ جسم کے اوپر والے  حصے میں خون باقی نہیں رہتا۔ اس کے علاوہ جوڈی بتاتے ہیں کہ آکسیجن کے باعث جسم کے اندر ہونے والے تمام کیمیائی عوامل کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے مرنے والے کی آنکھیں دھندلا جاتی ہیں اور اس کا جسم سخت ہو جاتا ہے۔ جسم کا درجہ حرارت بھی ماحول کے درجہ حرارت کے مطابق کم ہو جاتا ہے جو بیکٹیریا کا مقعد ، ناک، منہ اور دیگر سوراخوں سے داخل ہونے کا سبب بنتا ہے اور یہیں سے انسان کے جسم کے گلنے سڑنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔

Follow us by Email:

Subscribe to our Email and Receive Updates in your Inbox for Free. Don't Forget to Activate it from your Email Inbox.